حیدرآباد۔22جولائی(اعتماد نیوز) آندھرا پردیش کے نئے دار الحکومت کے لئے
ریاستی حکومت کی جانب سے تقریبا قطعیت دے دی گئی ہے۔ ضلع کرشنا اور گنٹور
کے درمیان ہی اب آندھرا پردیش کا نیا دار الحکومت ہوگا۔ آج یہ کمیٹی نے
دہلی میں شوا راما کرشنن کمیٹی سے ملاقات کی ہے۔کرشنا اور گنٹور کے درمیان
دار الحکومت بنائے جانے سے متعلق آندھرا پردیش کے ریاستی وزیر نارائنا نے
کہا
کہ اس علاقہ میں طیرانگاہ‘ سب سے بڑا ریلوے جنکشن ‘ کرشنا ندی‘ اور
معیاری سڑکیں موجود ہیں۔ چنانچہ آج آندھرا پردیش کے بی جے پی صدر و رکن
پارلیمنٹ وشاکھا پٹنم کے ہری بابو ‘ اور آندھرا پردیش کے ریاستی وزیر
نارائنا نے نئے دار الحکومت کے لئے تشکیل شدہ کمیٹی سے ملکر اس سے متعلق
بات چیت کی ہے۔ اور آندھرا پردیش حکومت کی جانب سے دار الحکومت سے متعلق
واضح اشارہ دے دئے گئے ہیں۔